دُرُود شریف کی فضیلت
حضرتِ سَیِّدُناابُوہریرہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلمِیْن، شفِیْعُ الْمُذْنِبِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ دلنشین ہے۔
لَا تَجْعَلُوْا بُیُوْتَکُمْ قُبُورًا وَلَا تَجْعَلُوْا قَبْرِی عِیْدًا
یعنی اپنے گھروں کوقَبرستان مت بناؤ اور نہ ہی میری قَبر کوعید بناؤ ۔
وَصَلُّوْاعَلَیَّ فَاِنَّ صَلَا تَکُم تَبْلُغُنِیْ حَیْثُ کُنْتُمْ
یعنی اورمجھ پردُرُود ِپاک پڑھا کرو، بے شک تمہارا دُرُود مجھ تک پہنچتا ہے چاہے تم جہاں بھی ہو۔
( ابو داود، کتاب المناسک ، باب زیارةالقبور، ۲/۳۱۵، حدیث:۲۰۴۲)
رصۂ درازسے پاک و ہند اللہعَزَّ وَجَلَّ کے نیک بندوں کی توجُّہ کا مرکز رہا ہے۔ مُختلف اَدوار میں یکے بعد دیگرے بے شُمار اولیائے کبار عَلَیْہِم رَحمَۃُ اللہ ِالْغَفَّارنے ہند کا رُخ کیا اور لوگوں کو نہ صرف دینِ اسلام کی دعوت دی بلکہ کُفْر و شِرْک کی تاریکیوں میں بھٹکنے والے اَن گِنت غیرمُسلموں کواللہعَزَّ وَجَلَّ کی وَحداِنیَّت اور پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّمکی رِسالت سے آگاہ کرکےانہیں دائرہ اسلام میں داخل بھی فرمایا۔ تاجُ الاولیاء، سَیِّدُ الاصفیاء، وارثُ النبی، عطائے رسول ، سُلطانُ الھند، حضرت سَیِّدُنا خواجہ غریب نوازسَیِّدمُعینُ الدّین حسن سَنْجری چشتی اجمیری عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہ ِالْقَوِی کا شمار بھی انہی بُزرگوں میں ہوتا ہے۔آپ رَحْمَۃُ اللہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ چھٹی صدی ہجری میں ہند تشریف لائے اور ایک عظیمُ الشان روحانی و سماجی انقلاب کا باعث بنےحتی کہ ہندکا ظالم و جابر حکمران بھی آپ کی شخصیت سے مرعوب ہوکرتائب ہوااورعقیدت مندوں میں شامل ہوگیا۔آئیے !خواجہ غریب نوازرَحْمَۃُ اللہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی زندگی کےحسین پہلوؤں کو مُلاحظہ کیجئے۔
No comments:
Post a Comment