سُوال : مسجد مىں جو منبر شرىف ہوتا ہے تو اس کى تىن سىڑھىاں ہی کىوں ہوتی ہىں؟ (ہند سے سُوال)
جواب : منبر کے تین زینے ہونا شروع سے چلا آرہا ہے ۔ اب بھی تقریباً تمام ہی مَساجد میں تین زینوں والا منبر ہوتا ہے ۔ جب مىری مَدینةُ الْمُرْشِد بَرىلى شرىف حاضِری ہوئی تو مسجدِ رضا میں اعلىٰ حضرت عَلَیْہِ رَحْمَۃُرَبِّ الْعِزَّت کے منبر شریف کی زیارت بھی ہوئی تھی جو تىن سىڑھىوں والا تھا ۔ مسجدِ نبوی شریف عَلٰی صَاحِبِھَا الصَّلٰوۃُ وَ السَّلَام کے منبر مُبارَک کی تفصیل دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃ المدینہ کی 328 صَفحات پر مشتمل کتاب ” عاشقانِ رَسول کی 130 حکایات “ میں دیکھی جا سکتی ہے ۔
No comments:
Post a Comment