میت کو غسل دینے والے پر غسل کرنا ضروری نہیں البتہ مستحب ہے کہ وہ غسل کر لے،اس مسئلہ کی تفصیل کچھ یوں ہے کہ میّت کو غسل دینے سے کوئی خرابی پیدا نہیں ہوتی اور نہ ہی میّت کو غسل دینے والے شخص پر غسل فرض ہوتا ہے۔البتہ میّت کو غسل دینے کے بعد نہا لینا مستحب ہے۔اگر کوئی میّت کو غسل دینے کے بعد نہیں نہاتا تو وہ گُناہ گار نہیں ہے۔(ملفوظات امیر اہلسنت،قسط 215،ص 5،مکتبۃ المدینہ،کراچی) غسل میت کے بعد غسال(غسل دینے والے) کو غسل کرنا مستحب ہے۔
No comments:
Post a Comment