Thursday, June 11, 2026

Forgiveness For those reverently visiting the blessed shrine

When Sayyiduna Haatim Asam رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَيْهِ was present in front of the blessed shrine of the Beloved Rasool (صَلَّى ٱللّٰهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ) he prayed to Allah almighty: “o lord عَزَّ وَ جَلَّ! I have visited the blessed grave of your Beloved Nabi (صَلَّى ٱللّٰهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ). May I not return with my wish unfulfilled!” a voice was heard: “o bondman! We have enabled you to visit the blessed grave of our Beloved Rasool ُ (صَلَّى ٱللّٰهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ) after we have ordained that you be purified. You and your visiting companions have been forgiven. Indeed, Allah عَزَّ وَ جَلَّ is pleased with you and with those who have beheld the blessed shrine of his Blessed Rasool (صَلَّى ٱللّٰهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ).”

(Ar-Raud-ul-Faaiq, pp. 306)

May Allah عَزَّ وَ جَلَّ have mercy on them and forgive us without accountability for their sake!

Bulatay hayn usi ko jis ki bigri yeh banatay hayn
Kamar bandhna diyar-e-Taybah ko khulna hay qismat ka

(Zauq-e-Na’at)

Forgiveness for the visitor of blessed shrine


on page 308 of the 413 page book ‘Uyoon-ul Hikayaat’ (part 2) published by Maktaba-tul-Madinah, the publishing department of dawat-e-Islami, Imam ‘Abdur Rahman Bin ‘Ali Jawzi رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَيْهِ has narrated: sayyiduna Muhammad Bin Harb Hilaali رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَيْهِ has stated: once I was present near the blessed shrine of the Beloved Rasool (صَلَّى ٱللّٰهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ) when a Bedouin came and pleaded: “O Rasoolallah (صَلَّى ٱللّٰهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ)! The truthful book revealed to you by Allah عَزَّ وَ جَلَّ also contains:

وَلَوْ أَنَّهُمْ إِذ ظَّلَمُوٓا۟ أَنفُسَهُمْ جَآءُوكَ فَٱسْتَغْفَرُوا۟ ٱللَّهَ وَٱسْتَغْفَرَ لَهُمُ ٱلرَّسُولُ لَوَجَدُوا۟ ٱللَّهَ تَوَّابًۭا رَّحِيمًۭا

And if when they do injustice to their own souls (by committing sins), then O Beloved, they should come to your august court, and then seek forgiveness from Allah, and the Messenger intercedes for them, so they would definitely find Allah The Greatest Acceptor of repentance, The Most Merciful.

[Kanz-ul-Iman (Translation of Quran)] (Part 5, Surah An-Nisa, Ayah 64)

O my Beloved Rasool (صَلَّى ٱللّٰهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ)! Repenting to Allah َّ عَزَّ وَ جَلَّ for my sins, I am present in your court. I beg you to intercede for me in the divine court.” saying this, the devotee of Rasool started weeping and reciting these couplets:

يَا خَيْرَ مَنْ دُفِنَ بِالْقَاعِ أَعْظُمُهُ
فَطَابَ مِنْ طِيبِهِنَّ الْقَاعُ وَالْأَكَمُ

نَفْسِي الْفِدَاءُ لِقَبْرٍ أَنْتَ سَاكِنُهُ
فِيهِ الْعَفَافُ وَفِيهِ الْجُودُ وَالْكَرَمُ

1. O the best of the creatures whose blessed body has been laid to rest in this ground! The beauty and sanctity of your blessed body has made the ground and the mounds fragrant.

2. May my life be sacrificed for this blessed grave in which the Beloved Rasool rests! It has a great treasure of modesty, generosity, forgiveness (صَلَّى ٱللّٰهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ) and benevolence!

That devotee of Rasool continued to recite the couplets. He then left, seeking forgiveness for his sins with tearful eyes. Sayyiduna Muhammad Bin Harb Hilaali رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَيْهِ stated: When I went to sleep, I was privileged to behold the Blessed Rasool (صَلَّى ٱللّٰهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ) in my dream. He (صَلَّى ٱللّٰهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ) said to me:

إِلْحَقِ الرَّجُلَ فَبَشِّرْهُ أَنَّ اللَّهَ تَعَالَىٰ قَدْ غَفَرَ لَهُ بِشَفَاعَتِي

i.e. Meet that Bedouin and give him the good news that allah َّ عَزَّ وَ جَلَّ has forgiven him by virtue of my intercession. 
(‘Uyoon-ul-Hikayaat, pp. 378; summarized) 

May Allah َّ عَزَّ وَ جَلَّ have mercy on him and forgive us without accountability for his sake!

Sar-ga-zisht-e-gham kahoon kis say tayray hotay huway
Kis kay dar per jaoon tayra aastanah chhor ker

Bakhshwana mujh say ‘aasi ka rawa hoga kisay!
Kis kay daman mayn chhupoon daman tumhara chhor ker

(Zauq-e-Na’at)



Good news from the blessed grave of the Beloved Rasool ﷺ

Ameer-ul-Mu`mineen, Sayyiduna ‘Ali-ul-Murtada كَرَّمَ اللَّهُ وَجْهَهُ الْكَرِيمُ has said:

Three days after the apparent demise of the Beloved Rasool (صَلَّى ٱللّٰهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ), a Bedouin humbly visited the holy grave. Throwing himself on the blessed grave, he put the dust from it on his head, saying: We have heard from you whatever you have heard from Allah عَزَّ وَ جَلَّ. (and that is)

وَلَوْ أَنَّهُمْ إِذ ظَّلَمُوٓا۟ أَنفُسَهُمْ جَآءُوكَ فَٱسْتَغْفَرُوا۟ ٱللَّهَ وَٱسْتَغْفَرَ لَهُمُ ٱلرَّسُولُ لَوَجَدُوا۟ ٱللَّهَ تَوَّابًۭا رَّحِيمًۭا

And if when they do injustice to their own souls (by committing sins), then O Beloved, they should come to your august court, and then seek forgiveness from Allah, and the Messenger intercedes for them, so they would definitely find Allah. The Greatest Acceptor of repentance, The Moste Merciful.

[Kanz-ul-Iman (Translation of Quran)] (Part 5, Surah An-Nisa, Ayah 64)

O Rasoolallah (صَلَّى ٱللّٰهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ)! I have wronged myself (by committing sins) and I am now present in your blessed court so that you may seek forgiveness for me. a voice was heard from inside the blessed grave, ‘ َقَدۡ غُفِرَ لَك’ i.e. undoubtedly, your sins have been forgiven.
(Wafa-ul-Wafa, vol. 2, pp. 1361)

‘Ayb mahshar mayn khhula hi chahtay thay mayn nisar
Dhak kay pardah apnay daman ka chhupaya shukriya

(Wasail-e-Bakhshish, pp. 304)

Excellence of Salat upon Nabi ﷺ

Umm-ul-Mu`mineen, Sayyidatuna ‘Aaishah Siddiqah رَضِيَ ٱللَّٰهُ عَنْهَا has narrated that the Beloved Rasool (صَلَّى ٱللّٰهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ) has said:

When someone recites salat upon me, an angel ascends with the salat and conveys it to the court of Allah عَزَّ وَ جَلَّ. Allah عَزَّ وَ جَلَّ says, ‘take this salat into the grave of my bondman. It will continue to seek forgiveness for its reciter, and he will feast his eyes on it.

(Jami’-ul-Jawami, vol. 6, pp. 321, Hadees 19461)

(صَلَّى اللَّهُ عَلَى مُحَمَّدٍ)                (صَلُّوا عَلَى الحَبِيبِ)

Wednesday, June 10, 2026

حدیثِ نبوی ﷺ میں بیان کردہ قیامت کی نشانیاں

( حدیث مبارکہ )
وَرَوَاهُ أَبُو هُرَيْرَة مَعَ اخْتِلَافٍ وَفِيهِ: وَإِذَا رَأَيْتَ الْحُفَاةَ الْعُرَاةَ الصُّمَّ الْبُكْمَ مُلُوكَ الْأَرْضِ فِي خَمْسٍ لَا يَعْلَمُهُنَّ إِلَّا اللَّهُ. ثُمَّ قَرَأَ: (إِنَّ اللَّهَ عِنْدَهُ عِلْمُ السَّاعَةِ وَيُنَزِّلُ الْغَيْثَ) الْاٰيَة (مُتَّفق عَلَيْهِ)
( ترجمہ حدیث )
اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے تھوڑے اختلاف سے روایت کی ان کی روایت میں ہے کہ جب تم ننگے پاؤں،ننگے بدن والے،بہروں، گونگوں کو زمین کا بادشاہ دیکھو قیامت ان پانچ میں سے ہے جنہیں خدا کے سواکوئی نہیں جانتاپھریہ آیت تلاوت کی کہ قیامت کا علم اﷲ ہی کو ہے وہ ہی مینہ برساتا ہے ۱؎ (مسلم و بخاری)
( شرحِ حدیث )
۱؎ یعنی پانچ چیزیں رب تعالٰی کے سوا کوئی نہیں جانتاقیامت کب ہوگی،بارش کب آویگی،ماں کے پیٹ میں کیا ہے،اور میں کل کیاکروں گا،اور میں کہاں مروں گا۔اس میں سورۂ لقمان کی آخری آیت کی طرف اشارہ ہے۔اس آیت وحدیث کا مطلب یہ نہیں کہ اﷲ نےکسی کو یہ علم دیئے بھی نہیں،کاتب تقدیر فرشتہ اور ملک الموت کو یہ علوم بخشے گئے،ہمارے حضورنے بدرکی جنگ سے پہلے زمین پر خطوط کھینچ کر بتایاکہ کل یہاں فلاں فلاں کافر ماراجاوے گا،بلکہ مطلب یہ ہے کہ یہ علوم خمسہ قیاس تخمینہ حساب سے معلوم نہیں ہوسکتے صرف وحی الٰہی سے ان کا پتہ لگ سکتا ہے۔

کتاب:مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد:1, حدیث نمبر:3

جب جبریلؑ دین سکھانے آئے | دینِ اسلام کے بنیادی ارکان کی مکمل وضاحت

(حدیث مبارکہ)
عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: بَيْنَمَا نَحْنُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ إِذْ طَلَعَ عَلَيْنَا رَجُلٌ شَدِيدُ بَيَاضِ الثِّيَابِ شَدِيدُ سَوَادِ الشَّعْرِ لَا يُرٰى عَلَيْهِ أَثَرُ السَّفَرِ وَلَا يَعْرِفُهُ مِنَّا أَحَدٌ حَتَّى جَلَسَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فأسند رُكْبَتَيْهِ إِلَى رُكْبَتَيْهِ وَوَضَعَ كَفَّيْهِ عَلَى فَخِذَيْهِ وَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ أَخْبِرْنِي عَنِ الْإِسْلَامِ قَالَ:الْإِسْلَامُ أَنْ تَشْهَدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ وَتُقِيمَ الصَّلَاةَ وَتُؤْتِيَ الزَّكَاةَ وَتَصُومَ رَمَضَانَ وَتَحُجَّ الْبَيْتَ إِنِ اسْتَطَعْتَ إِلَيْهِ سَبِيلًا. قَالَ: صَدَقْتَ. فَعَجِبْنَا لَهُ يَسْأَلُهُ وَيُصَدِّقُهُ. قَالَ: فَأَخْبِرْنِي عَنِ الْإِيمَانِ. قَالَ: «أَنْ تُؤْمِنَ بِاللَّهِ وَمَلَائِكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَتُؤْمِنَ بِالْقَدَرِ خَيْرِهِ وَشَرِّهِ». قَالَ صَدَقْتَ. قَالَ: فَأَخْبِرْنِي عَنِ الْإِحْسَانِ. قَالَ: «أَنْ تَعْبُدَ اللَّهَ كَأَنَّكَ تَرَاهُ فَإِنْ لَمْ تَكُنْ تَرَاهُ فَإِنَّهُ يَرَاكَ». قَالَ: فَأَخْبِرْنِي عَنِ السَّاعَةِ. قَالَ: «مَا الْمَسْؤُوْلُ عَنْهَا بِأَعْلَمَ مِنَ السَّائِلِ». قَالَ: فَأَخْبِرْنِي عَنْ أَمَارَاتِهَا. قَالَ: «أَنْ تَلِدَ الْأَمَةُ رَبَّتَهَا وَأَنْ تَرَى الْحُفَاةَ الْعُرَاةَ الْعَالَةَ رِعَاءَ الشَّاءِ يَتَطَاوَلُونَ فِي الْبُنْيَانِ». قَالَ: ثُمَّ انْطَلَقَ فَلَبِثْتُ مَلِيًّا ثُمَّ قَالَ لِي: «يَا عُمَرُ أَتَدْرِي مَنِ السَّائِلُ» قُلْتُ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ: «فَإِنَّهُ جِبْرَئِيْلُ أَتَاكُم يُعَلِّمُكُمْ دِيْنَكُمْ». رَوَاهُ مُسلم

Tuesday, June 9, 2026

Aamaal Ka Daar o Madaar Niyaton Par Hai | Ikhlaas e Niyat Aur Hijrat Ki Ahmiyat

عَنْ عُمَرَ ابْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : «إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ وَ إِنَّمَا لِإِمْرِئٍ مَا نَوٰى فَمَنْ كَانَتْ هِجْرَتُهٗ إِلَی اللهِ وَ رَسُولِهٖ فَهِجْرَتُهٗ إِلَى اللهِ وَرَسُولِهٖ وَمَنْ كَانَتْ هِجْرَتُهٗ إِلٰى دُنْيَا يُصِيْبُهَا أَوْإِمْرَأَةٍ يَتَزَوَّجُهَا فَهِجْرَتُهٗ إِلٰى مَا هَاجَرَ إِلَيْهِ» (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

روایت ہے عمر ابن خطاب (راضی ہو اللہ ان پر )سے ۱؎ فرماتے ہیں فرمایانبی صلی اللہ علیہ وسلم نے: کہ اعمال نیّتوں سے ہیں ۲؎ ہرشخص کے لئے وُہ ہی ہے جو نیّت کرے ۳؎ بس جس کی ہجرت اللہ و رسول کی طرف ہو تو اُس کی ہجرت اللہ ورسول ہی کی طرف ہوگی ۴؎ اور جس کی ہجرت دنیاحاصل کرنے یا عورت سے نکاح کرنے کے لئے ہو ۵؎ اس کی ہجرت اس طرف ہوگی جس کے لئے کی

۱؎ آپ کا نام شریف عمر ابن خطاب ابن نفیل ہے،کنیت ابو حفص،لقب فاروق اعظم،خطا ب امیر المؤمنین۔آپ قرشی عدوی ہیں،کعب ابن لوی میں حضور سے مل جاتے ہیں،آپ کے فضائل بے حد و بیشمار ہیں۔جلیل القدر صحابی،قدیم الاسلام مؤمن ہیں،آپ کے ایمان سے مسلمانوں کا چالیس کا عدد پورا ہوا،آپ کے ایمان لانے پر فرشتوں میں مبارکباد کی دھوم مچی اور یہ آیت اُتری:"یٰۤاَیُّہَا النَّبِیُّ حَسْبُکَ الله وَمَنِ اتَّبَعَکَ مِنَ الْمُؤْمِنِیۡنَ"ابوبکر صدیق کے بعد ۱۳ ھ میں آپ کی بیعت کی گئی،آپ کے زمانہ میں اسلام بہت پھیلا،بہت ممالک فتح ہوئے،قرآن کریم کی بہت سی آیتیں آپ کی رائے کے مطابق اتریں،دس سال چھ مہینے خلافت کی تریسٹھ سال عمر شریف ہوئی،۲۶ذوالحجہ ۲۳ ھ بدھ کے دن مسجد نبوی محراب النبی میں مصلاءمصطفی پر نماز فجر پڑھاتے ہوئے شہید کیئے گئے،مغیرہ ابن شعبہ کے یہودی غلام ابو لؤلؤ نے خنجر کا وار کیا،آپ کی شہادت پر درو دیوار سے اسلام کے رونے کی آواز آتی تھی کہ آج اسلام و مسلمین یتیم ہوگئے،حضرت صہیب نے آپ کی نماز جنازہ پڑھائی،گنبد خضری میں پہلوئے مصطفےٰ میں دفن ہوئے،آپ کی روایتیں پانچ سوسینتیس ۵۳۷ ہیں۔رضی اللہ تعالٰی عنہ

۲؎ نیت ارادۂ عمل کو بھی کہتے ہیں اور اخلاص کو بھی،یعنی الله رسول کو راضی کرنے کا ارادہ،یہاں دوسرے معنی میں ہے یعنی اعمال کا ثواب اخلاص سے ہے،جیسا کہ اگلے مضمون سے ظاہر ہے،اس صورت میں یہ حدیث اپنے عموم پر ہے،کوئی عمل اخلاص کے بغیر ثواب کا باعث نہیں،خواہ عبادات محضہ ہوں جیسے نماز،روزہ وغیرہ یا عبادات غیر مقصودہ جیسے وضو،غسل،کپڑا،جگہ،بدن کا پاک کرنا وغیرہ کہ ان پر ثواب اخلاص سے ہی ملے گا۔صوفیائے کرام فرماتے ہیں کہ اخلاص اور نیتِ خیر ایسی نعمتیں ہیں کہ ان کے بغیر عبادات محض عادتیں بن جاتی ہیں،اور اس کی بر کت سے کفر شکر بن جاتا ہے،اور گناہ و معصیت اطاعت۔حضرت ابوامیہ ضمیری نے ایک موقعہ پر کفریہ الفاظ بول لیئے،حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے ہجرت کی رات غار ثور میں ایک قسم کی خودکشی کرلی،سیدنا علی المرتضی نے خندق میں عمدًا نماز عصر چھوڑ دی،مگر چونکہ نیتیں خیرتھیں،اس لیئے ان حضرات کے یہ کام ثواب کا باعث بنے۔مولانا فرماتے ہیں۔شعر؎

ہرچہ گیرد عِلَّتی عِلّت شود کفر گیر د مِلَّتی مِلّت شود
شوافع کہتے ہیں کہ یہاں نیت پہلے معنی میں ہے،یعنی ارادۂ فعل ان کے نزدیک جو بغیر ارادہ وضو اعضاء دھولے تو اس سے وضو نہ ہوگا جیسے بلا ارادہ نماز نہیں ہوتی مگر یہ تفسیر مقصد حدیث کے خلاف ہے اور پھر حدیث کا عموم باقی نہیں رہتاکیونکہ آگے ہجرت کا ذکر ہے۔جو دنیوی غرض سے ہجرت کرے شرعًا مہاجر ہوگا اگرچہ ثواب نہ ہوگا۔نیز جو بغیر ارادہ جو از نماز،گندا کپڑا،گندا جسم،گندی زمین دھو ڈالے تو ان کے ہاں بھی یہ چیزیں پاک ہوجاتی ہیں،اور نماز اس سے جائز ہوتی ہے یہ معنی ان کے بھی خلاف ہیں۔خیال رہے کہ ارکان اسلام یعنی کلمہ،نماز،روزہ،حج،زکوۃ میں نیت یعنی ارادہ فعل فرض ہے،باقی جہاد،ہجرت وضوء وغیرہ میں یہ نیت فرض نہیں۔ہاں اخلاص کے بغیر ان میں ثواب نہ ملے گا۔لہذا احناف کے معنی نہایت صحیح ہیں اور حدیث نہایت جامع۔نماز میں زبان سے نیت کے الفاظ کہنا بدعت حسنہ ہے کیونکہ حضور نے کل ۳۰ ہزار نمازیں پڑھیں ہیں مگر کبھی زبان سے نیت نہ کی،بعض علماء نے نماز کو حج پر قیاس کیا اور فرمایا کہ جیسے احرام کے وقت زبان سے حج کی نیت کی جاتی ہے ایسے ہی نماز میں کرنی چاہیئے مگر یہ صحیح نہیں۔دیکھو مرقات۔

۳؎ ہجرت کے لغوی معنی ہیں چھوڑنا۔شریعت میں رب کو راضی کرنے کے لیئے وطن چھوڑنے کا نام ہجرت ہے۔ہجرت بوقت ضرورت اعلٰی درجہ کی عبادت ہے،اسلامی سنہ حضور کی ہجرت کی یادگار ہے۔

۴؎ یعنی جو ہجرت میں اللہ رسول کی خوشنودی کی نیت کرے،اس کی ہجرت واقعی اللہ رسول کی طرف ہی ہوگی لہذا حدیث میں دور نہیں۔اس سے معلوم ہوا کہ عبادات میں رضاءِ رب کے ساتھ حضور کی رضا کی نیت شرک نہیں بلکہ عبادت کو کامل کرتی ہے۔دیکھو ہجرت عبادت ہے،مگر فرمایا گیا:"اِلیَ اللّٰہِ ِوَرَسُوْلِہٖ"۔یہ بھی معلوم ہوا کہ حضور کے پاس جانا اللہ کے دربار میں حاضری ہے کہ مہاجرین مدینہ جاتے تھے،جہاں حضور تشریف فرما تھے،وہاں جانے کو اللہ کے پاس جانا قرار دیا۔یہ بھی معلوم ہوا کہ ہر جگہ حضور ہی کے دم کی بہار ہے،ان کے بغیر اجڑا دیا رہے۔دیکھو مکہ معظمہ میں رہنا عبادت ہے،مگر جب حضور وہاں سے مدینہ منورہ چلے گئے تو اگرچہ وہاں کعبہ وغیرہ سب کچھ رہا مگر وہاں رہنا گناہ قرار پایا،وہاں سے ہجرت ضروری ہوگئی،پھر جب وہاں حضور کی تجلی ہوگئی،پھر وہاں رہنا عبادت قرار پایا۔۵؎ انصارِ مدینہ نے مہاجرین کی ایسی دائمی شاندار مہمانی کی کہسبحان الله!انہیں اپنے گھروں،باغوں،زمینوں میں برابر کا حصہ دار بنالیا،حتی کہ اگر کسی انصار ی کی دو بیویاں تھیں تو ایک کو طلاق دے کر مہاجر بھائی کے نکاح میں دے دی،اندیشہ تھا کہ کوئی زمین،مکان یا عورت کی لالچ میں ہجر ت کرے اسی لیئے حضورنے یہ ارشاد فرمایا۔اس مضمون سے معلوم ہوا کہ یہاںاَلنِّیَّا ت میں نیت بمعنی ارادہ فعل نہیں ہے بلکہ بمعنی اخلاص ہے۔ریا کار مہاجر بھی مہاجر کہلائے گا مگر ثواب نہ پائے گا جیسا کہ ھِجرَتُہٗ سے معلوم ہورہا ہے۔

۶؎ صاحب ِ مشکوٰۃ ولی الدین محمد علیہ الرحمۃ نے شروع کتاب میں یہ حدیث ہم کو سمجھانے کے لیئے لکھی کہ میری کتاب اخلاص سے پڑھنا،محض دنیا کمانے کے لیے نہ پڑھنا،اپنی دلی کیفیت پر ہم کو مطلع فرمایا کہ میں نے یہ کتاب اخلاص سے لکھی ہے،شہرت یامال مقصود نہ تھا،یہ حدیث میرے پیش نظرتھی۔

کتاب:مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح  جلد:1, حدیث نمبر:1